بھارت نے کشمیری طلباء کو تعلیم کے حصول کے حق سے محروم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیوں، چھاپوں اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم تعلیم کے موقع پر بھارت نے کشمیری طلبا کو ان کے تعلیم کے حصول کے حق سے محروم کر دیا ہے۔ ذرائع کی طرف سے آج عالمی یوم تعلیم کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی قابض فوجیوں کی تعیناتی نے طلباء کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے تحت مقبوضہ علاقے میں نظام تعلیم مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے جاری فوجی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں تعلیم کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیوں، چھاپوں اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بھارت کی طرف سے انٹرنیٹ کی باقاعدہ بندش سے بھی مقبوضہ علاقے میں طلباء کی تعلیم بڑی حد تک متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری طلباء کو بھارتی فورسز کی طرف سے روزانہ ہراساں اور ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کشمیری طلباء تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو بھی ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ہراساں، ظلم و تشدد اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلباء کی تعلیم کشمیری طلباء رپورٹ میں گیا ہے کہ کی وجہ سے کی طرف سے تعلیم کے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور جھوٹے دعوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا اور کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!
ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوان نے ‘گوڈی میڈیا ہائے ہائے’ کے نعرے بلند کرتے رہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india Kashmir pahalgam attack انڈیا پہلگام حملہ کشمیر