بھارتی کھلاڑی فارغ،آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا۔ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز، اے ایم غضنفر، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹیم آف دی ایئر
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔