ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و دولت کے لیے لوگ کس طرح بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا مسئلہ اٹھایا تو ملک ریاض نے ان سے رابطہ کیا، ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ریاض نے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر شخص کو نوازا، پیسے کے زور پر کوئی شخص ریاست کو چیلنج نہیں کرسکتا، ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس اثاثے بحریہ ٹاؤن پاکستان تحقیقات دبئی ریاست زمینوں پر قبضہ کاروبار ملک ریاض وزیر دفاع خواجہ آصف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس بحریہ ٹاؤن پاکستان تحقیقات ریاست کاروبار ملک ریاض وزیر دفاع خواجہ ا صف ملک ریاض نے خواجہ ا صف نے کہا کہ ملک
پڑھیں:
پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کے مالی معاملات میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 18 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری و ممبریونیورسٹی سینڈیکیٹ ضیاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انعام شاہ و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کی منظوری دی۔(جاری ہے)
سینڈیکیٹ اجلاس میں آفس بلڈنگ کی مرمت کیلئے 50 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔
سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پری وینٹو اینڈ ہیلتھ کے قیام اور کمیونٹی ہیلتھ پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ہب اینڈ سپوک پروگرام کو سراہا گیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ہولی فیملی ہسپتال کو بوائلر کی مرمت کی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو جدید ریسرچ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کے مالی معاملات میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو بھی پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔