گیند کیوں تبدیل کی! روہت ڈومیسٹک میچ میں امپائر سے لڑ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے پر امپائر سے الجھ پڑے۔
رنجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما جموں و کشمیر کے خلاف میچ میں پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں محض 34 گیندوں پر 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
میچ میں دوسرے دن ایک ڈرامائی لمحہ دیکھنے میں آیا جب جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے گیند کی تبدیلی پر شکایت کی جس پر بحث ہوئی۔
مزید پڑھیں: روہت کو کرکٹ میں رنگ لگ گیا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام
تلخ کلامی اسوقت ہوئی جب روہت شرما نے گیند کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بحث میں حصہ لیا۔ یہ واقعہ نویں اوور میں پیش آیا جب یشسوی جیسوال اسٹرائیک پر تھے۔
مزید پڑھیں: رانجی ٹرافی: روہت شرما کے ساتھ دیگر اسٹار بلے باز بھی بری طرح ناکام
روہت شرما نے دوسری اننگز میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کے ساتھ 28 رنز بنائے تاہم انکی اننگز میں 14ویں اوور میں اختتام پذیر ہوگئی جب یودھویر سنگھ کی گیند پر گراؤنڈ پر ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔