آسکر 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، کونسی فلمیں منتخب ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سال 2025 کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیرز‘ نے 13 نامزدگیوں کے ساتھ دیگر تمام فملں پر سبقت حاصل کی ہے، جبکہ فلم ’ویکیڈ‘ 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نمایاں ہے۔
نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، جو بے حد پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ یہ بھارتی فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ’ایلین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ کے ساتھ مقابلے میں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by The Academy (@theacademy)
آسکر 2025 ایوارڈز کی بہترین فلم کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور ’دی سبسٹنس‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹیگری میں ’آئی ایم اسٹل ہیئر‘ (برازیل), ’دی گرل ود دی نیڈل‘ (ڈنمارک), ’ایمیلیا پیرز‘ (فرانس), ’دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ‘ (جرمنی) اور ’فلو‘ (لاٹویا) شامل ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by The Academy (@theacademy)
بہترین اینیمیٹڈ فلم کی دوڑ میں فلو، انسائیڈ آؤٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فاؤل اور دی وائلڈ روبوٹ شامل ہیں۔ جبکہ بہترین دستاویزی فلم کے لیے بلیک باکس ڈائریز نو ادر لینڈ پروسلین وار ساؤنڈ ٹریک ٹو ا کوپ ڈی اٹیٹ اور شوگر کین نامزد ہوئی ہیں۔
کارلا سوفیا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جوکہ ایک ٹرانسجنڈر اداکارہ ہیں۔ وہ آسکرز میں اس کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے والی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں۔ دیگر امیدواروں میں سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس شامل ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by The Academy (@theacademy)
بہترین اداکار کی کیٹیگری میں ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین شامل ہیں۔
بہترین ہدایتکار کے لیے یاکیس آڈیئرڈ جنہوں نے ایمیلیا پیرز کی ہدایتکاری کی ہے, شان کوربے، کورالی فرگیٹ اور جیمز مین گولڈ نامزد ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by The Academy (@theacademy)
یاد رہے کہ آسکرز 2025 ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی تاریخ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث تبدیل کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔