وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیے میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عشائیے میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،فریقین نے پاک، امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بھارت کےمشہور ریپر ایمی وے بنٹائی نے اداکارہ سویلینا سے اچانک شادی کرلی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اراکین کانگریس محسن نقوی
پڑھیں:
کوئٹہ، محسن نقوی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد
اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، حکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وفاق اور صوبائی حکومت نے اتفاق کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ سکیورٹی فورسز کی نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے۔ سب ورژن اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔