پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر (ن) لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں اور فیصلہ کیا ہے کہ اب صدر مملکت اس معاملے پر وزیراعظم سے مذاکرت کریں گے۔ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا، اب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر اجلاس کے شرکا نے تحفظات کا اظہار کیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے بیس فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔ پی پی ارکان نے سی ای سی اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ حکومت کی پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے مذاکرات
پڑھیں:
جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا، ہمیں لیکچر نہ دے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "جو شخص اپنی نشست تک نہیں جیت سکا، وہ ہمیں لیکچر نہ دے"۔ حسن مرتضیٰ جیسے لوگ بند کمروں کی محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی ہی وہ اصل وجہ ہے جس نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ "مریم نواز نہ صرف ڈیلیور کر رہی ہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دے رہی ہیں۔ وہ پچھلے 16 ماہ سے لوگوں کو صرف خواب نہیں دکھا رہیں بلکہ خواب پورے کررہی ہیں۔"عظمیٰ بخاری نے یاد دلایا کہ حسن مرتضیٰ حال ہی میں سمبڑیال کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے گلی گلی جا کر مریم نواز حکومت کے مثبت نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی سیاسی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالنی چاہیے۔