ہفتہ اور اتوارکو موسم کی صورتحال سےمتعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت دس اعشاریہ نو ڈگری رہا لیکن شدت آٹھ سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ تک جاسکتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رات کم سے کم درجہ حرات10.
دوسری جانب ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرارہے، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرف کی سفیدی چھائی ہے اور درجہ حرارت بدستورنقطہ انجماد سے نیچے ہے۔بلوچستان میں بھی بارش اوربرف باری کےبعد خون جما دینے والی سردی ہے، لہہ میں پارہ منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔کالام، گوپس اور استور میں منفی نو تک گرگیا جبکہ قلات منفی اٹھ، اسکردو منفی چھ، ہنزہ اور کوئٹہ منفی چار جبکہ مالم جبہ اور دیر میں منفی تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ ماہ شوبز انڈسٹری میں کو ن کونسی تین اہم شخصیات کی شادیاں ہونگی،جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔