واشنگٹن:

مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات 318ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحہ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی فروخت 318.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسب 29 فیصد زیادہ ہے۔

رائٹرز کے مطابق اسلحہ کی فروخت دو اہم طریقوں سے ہوتی ہے جس میں پہلا طریقہ براہِ راست تجارتی فروخت ہے جس میں غیر ملکی حکومتیں امریکی کمپنیوں سے براہِ راست معاہدے کرتی ہیں جبکہ اسلحہ کی فروخت کا دوسرا طریقہ غیر ملکی فوجی فروخت ہے جس میں حکومتیں امریکی محکمہ دفاع کے ذریعے اسلحہ حاصل کرتی ہیں، دونوں صورتوں میں امریکی حکومت کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2024 میں براہِ راست تجارتی فروخت 157.

5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 200.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ غیر ملکی فوجی فروخت 80.9 بلین ڈالر سے بڑھ کر 117.9 بلین ڈالر ہو گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسلحہ کی فروخت اور منتقلی امریکی خارجہ پالیسی کے اہم اوزار ہیں جو علاقائی اور عالمی سلامتی پر طویل مدتی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلین ڈالر اسلحہ کی کے مطابق

پڑھیں:

لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی

لاہور:

پنجاب کے بیشتر شہر اس وقت شدید فضائی آلودگی اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق گجرانوالہ میں اے کیو آئی 762 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایف ایف پاکستان 790، سول سیکرٹریٹ 770، ساندہ روڈ 718 اور بیدیاں روڈ 714 تک پہنچ گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں بشمول برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، واہگہ بارڈر اور ایجرٹن روڈ پر بھی اے کیو آئی 500 کے قریب ریکارڈ ہوا۔ ڈی ایچ اے فیز 6 میں فضائی معیار 369، سفاری پارک میں 357 اور پنجاب یونیورسٹی میں 355 نوٹ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) کے مطابق آج صبح چار بجے کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظام کے تحت ہوائیں اس وقت مشرقی و جنوب مشرقی سمت سے چل رہی ہیں، جس کے باعث بھارتی پنجاب کے علاقوں لدھیانہ، جالندھر، امرتسر اور ہوشیارپور سے آنے والا دھواں لاہور، قصور، ساہیوال، فیصل آباد اور ملتان کی فضا کو متاثر کر رہا ہے۔

بھارتی سرحد پار سے دھوئیں اور ذرات (PM₂.₅) کی آمیزش سے فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صبح کے اوقات میں ہوا کی رفتار نہایت کم (1 تا 3 میل فی گھنٹہ) رہنے سے آلودگی زمین کے قریب جمع ہے جبکہ دوپہر میں معمولی بہتری کی توقع ہے۔ شام اور رات کے وقت ہوائیں تیز (6 تا 8 میل فی گھنٹہ) ہونے سے آلودہ ذرات مزید اندرونِ پنجاب کی طرف منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں الٹا تغیر (Inversion Layer) کے باعث ٹھنڈی ہوا زمین کے قریب معلق ہے، جس سے فضائی ذرات بکھر نہیں پا رہے۔ آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 330 سے 360 کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو عالمی معیار کے مطابق ’’انتہائی غیر صحت بخش‘‘ زمرے میں آتا ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے مریضوں کو رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 7 بجے کے بعد باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور ساہیوال میں فضائی معیار کے مزید بگڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے ای پی اے کی کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑے صنعتی یونٹ کو سیل توڑنے پر منہدم کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے اور ہتھیار برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں اسموگ کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  امریکی ارب پتیوں کی دولت میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟