2024 کی بہترین ویمنز ون ڈے ٹیم منتخب،کوئی پاکستانی شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان کردیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کی لیورا وولڈورٹ کپتان مقرر ہوگئیں، بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا، سری لنکن چماری اتاپتو، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، میریزن کاپ، آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر، اینابل سدرلینڈ، دیپتی شرما اور انگلش پلیئرز ایم جونز، سوفی ایکلیسٹون اور کیٹ کراس کو چنا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی منتخب نہ ہو سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کرے تو کیا کرے؟، اسد عمر
لاہور:سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا ملی ہے انہیں اوپر کی عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟، ان کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں میں ان سب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو انصاف ملے گا، پاکستان کی سیاست میں یہ تمام لوگ تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے، تحریک انصاف والوں سے اس وقت کیا کہا جا سکتا ہے اُن کو تو سزائیں ہو رہی ہیں، میری ہمدردی تمام لوگوں کے ساتھ ہے، اس وقت پی ٹی آئی والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا۔