حکومت پی ٹی آئی کا اتفاق، جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔ تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ عادل بازئی کانام پینل میں شامل کر لیا گیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہو گئے۔ چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے حوالے سے بتایا گیا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکبر کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔