وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا یوتھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیا فانی اور اس کی ساری اشیاء سے افضل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران یوتھ کے مختلف وفود سے اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہا ہو۔مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر دفاع وطن کے لیے قربانیاں دینے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، افواج پاکستان نے ہمیشہ قربانیاں دیکر ملک و قوم کا سر بلند رکھا۔ لائن آف کنٹرول پر آباد کشمیری عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

انھوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، انسانی حقوق کے اداروں اور مہذب دنیا سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو افواج پاکستان سے محبت ہے، آر پار کے کشمیری پاک فوج کو اپنی محافظ فوج سمجھتے ہیں، پاک فوج کشمیریوں کی عصمتوں کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا رشتہ پاکستان کے ساتھ ہے، کشمیری اپنے شہیدوں کے جنازے سبز ہلالی پرچم میں دفنا کر اور سرینگر میں بھارتی سنگینیوں کے سائے تلے پاکستان زندہ کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انسانی تاریخ کا بدترین جبر بھی کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہ لا سکا۔ حکومت آزاد کشمیر اور عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اپنے بھائیوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ کشمیر کشمیری عوام پاکستان کے پاک فوج کے شہداء کی انھوں نے

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کراچی:

 شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.

پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔

راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز اکتوبر 2025
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت