شرفو اور ہولڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

ابوظہبی:ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور شرفو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔


ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا اور پاور پلے کے وسط میں ہی کائل میئرز 11 اور مائیکل کائل پیپر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اینڈریز گوس اور چریتھ اسلانکا نے دباؤ کو سامنا اور ایک مستحکم شراکت کے ذریعے اسکور کو آگے بڑھایا دونوں نے مل کر 41 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گوس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد علیشان شرفو کو میدان میں آنا پڑا جنہوں نے اسلانکا کے ساتھ مل کر بڑے اختتام کے لئے راہ ہموار کی ۔ تین چوکے اور ایک چھکا لگانے والے اسلنکا نے 32 رنز بنائے اور 12 ویں اوور میں ظہور خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شرفو اور روسٹن چیز نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہوں نے 39 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد چیس 20 رنز بنا کر ریٹائر ہو گئے اور آخری 2 اوورز کے لئے آندرے رسل آئے جنہوں نے ایک بڑے چھکے کے ساتھ آغاز کیا۔ شرفو نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 55 رنز بنائے جبکہ ہولڈر نے 7 گیندوں پر 22 رنز اسکور اور آوٹ نہیں ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تک پہنچایا۔
ایم آئی ایمریٹس کو وہ آغاز نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے کیونکہ کائل میئرز نے فوری طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان میں کوشل پریرا 9 اور نکولس پورن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ ۔ دوسرے سرے سے ڈیوڈ ولی نے ٹام بینٹن کو ایک رنز پر آؤٹ کیا اور ایم آئی ایم ای کی ٹیم چھٹے اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم ا ئی

پڑھیں:

حکومتی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

---فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر شامل ہیں۔

وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد :…فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کی...

کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، تمام وزارتوں و سروس گروپس میں 360 ڈگری ماڈل کے اطلاق اور توسیع کی جانچ ہوگی، قانونی و انتظامی تبدیلیوں کی ضرورت کا تعین بھی کمیٹی کے دائرہ کار میں شامل ہے۔

وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا، شفاف اور مؤثر جائزہ نظام کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تجاویز دی جائیں گی۔

پائلٹ مرحلے اور مکمل نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ کمیٹی تیار کرے گی، کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • حکومتی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ وزیراعظم نے کمیٹی بنادی