لاہور؛ پرندہ فرشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، سیکڑوں پرندے آزاد کروا دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہوریجن ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی سربراہی میں پرندہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران لاہور شہر کی حدود میں مزید 2 پرندہ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اوران کے قبضے سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کروا دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کیے گئے پرندہ فروشوں کی تعداد چارہو چکی ہے۔ یہ لوگ چڑیا، لالی اور دم چڑی جیسے بے ضرراور مقامی پرندوں کو شکار کرکے فروخت کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے پرندے نہ خریدیں تاکہ ان معصوم پرندوں کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شہری پرندہ فروشوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے اب محکمہ وائلڈ لائف لاہور کے ساتھ ان کی لوکیشن بذریعہ واٹس ایپ شیئر کر سکتے ہیں۔
پرندہ فروشوں کی اطلاع دینے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا واٹس ایپ نمبر 03324108449 فراہم کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس اقدام میں تعاون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ ان پرندوں کی نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف
کوئٹہ:بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 6 برس کے دوران غیرت کے نام پر 232 افراد قتل کیے گئے۔
غیرت کے نام پر قتل کی تفصیلات میں تنظیم کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نصیرآباد میں 73،جعفرآبادمیں 23مردوخواتین غیرت کے نام پر قتل کیے گئے۔
علاوہ ازیں مستونگ 18،ضلع کچھی میں 17افراد سیاہ کاری کی بھینٹ چڑھے۔ جھل مگسی میں 18اور کوئٹہ میں 11مرد وخواتین کاروکاری کی نذر ہوئے جب کہ 2019 میں 52، 2020میں 51افراد غیرت کے نام پر قتل کیے گئے۔
اسی طرح سال 2021میں 24،22میں 28افراد،2023میں 24افراد غیر ت کے نام پر قتل کیے گئے ۔ سال 2024میں 33افرادکو سیاہ کاری کے الزام میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
رواں سال اب تک 33افراد غیرت کے نام قتل ہوئے جن میں 19خواتین اور 14مرد شامل ہیں ۔