7سالہ صارم قتل کیس: پوسٹ مارٹم غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں پرسرارطور پر 7سالہ صارم کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی ہے ، خصوصی تفتیشی ٹیم کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل لیگل آفیسر کو سوالا نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوالنامہ ڈی این اے،کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد بھیج دیا جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کو ٹینک سے صارم کی مدرسہ کی ٹوپی اورگیند بھی مل گئی ہے ، ٹیم کو ملنے والے اہم شواہد کوصارم کے والدین نے بھی شناخت کرلیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹروں کا خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کیلئے اعلیٰ حکام کو مشورہ دیا ہے ۔ اس سے قبل بھی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔