نواب شاہ: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو ریسکیو 1122 ، گورنمنٹ گرلز اسکول، ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
نواب شاہ: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو ریسکیو 1122 ، گورنمنٹ گرلز اسکول، ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چولہا ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
سیل پھاڑکر ریسٹورنٹ کھولنے پر تھانہ گلشن میں مقدمہ درج کرایا گیا
اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ جویریہ اشرف کا انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن
(رپوٹ/ ایم جے کے )چولہا ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف تھانہ گلشن میں مقدمہ درج، مقدمہ لگائی گئی سیل کو پھاڑنے اور ریسٹورنٹ کو کھولنے پر درج کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کا انکروچمنٹ کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ گلشن جویریہ اشرف کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کے آگے انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن جاری ہے ، مسکن چورنگی پر قائم چولہا ریسٹورنٹ کے مالک اکرم کے بیٹے راؤ علی نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے لگائی گئی سیل والی مہر کو پھاڑ کر ریسٹورنٹ کھول لیا، اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ جویریہ اشرف کی جانب سے سیل کو پھاڑنے پر چولہا ریسٹورنٹ کے مالک اکرم کے بیٹے راؤ علی کے خلاف تھانہ گلشن میں اپنے اسسٹنٹ نثار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا، گزشتہ روز گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر مختلف چولہا والا سمیت دیگر ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا تھا، چولہا ریسٹورنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کی لگائی گئی سیل کو پھاڑدیا اور ریسٹورنٹ کھول لیا تھا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔