ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس ،جسٹس منصور کا بینچ کے 2 ججز پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی
مظہرآئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، آئینی کمیٹی نے ہی ہم سے منتقل ہونے والا کیس اپنے پاس لگایا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے لیے بطور کمیٹی رکن 5 رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نے کہا 4 رکنی بینچ بھی کافی ہو گا، جب بینچ بنا تواس میں 6 ججز شامل تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی شاہ نے
پڑھیں:
مریم نواز شریف کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مند خواتین جرات اور وقار کے ساتھ وہاں قدم رکھ چکی ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید لکھا کہ خوشی ہے کہ وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ، سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔