ہمیں دنیا ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر کرنے پر دھیان دیتا ہے،حسین بخشی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا طارق جمیل نے آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان نے جو کچھ سیکھا ہے وہ خود نہیں سیکھا وہ اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے، انسان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اللہ کا دیا ہوا ہے، تمام کاروباری معاملات میں دیانتداری، انصاف پسندی اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ آباد تعمیراتی شعبے کی
واحد نمائندہ جماعت ہے، جس کے 1400 اراکین پورے ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر کرنے پر دھیان دینا ہے۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی، آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل اور آباد ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آباد کے اراکین انسانی خدمت کے تحت رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہوئے سستی رہائشی منصوبوں پر توجہ مرکوز کریں۔ انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل اور نادان ہے، انسان کا دماغ صرف 5 فیصد کام کرتا ہے، انسان سو فیصد کام کرے گا تو جنت میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناسا نے آج تک کائنات صرف 3 فیصد کھوجا ہے، باقی97 فیصد ڈارک ہے۔ مولانا طارق جمیل نے آباد کے ارکان سے کہا کہ اسلامی اصولوں کو اپنانے سے کسی بھی کاروبار کی طویل المدتی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، آباد کے عہدیداران اور اراکین برکتیں کمانے کے لیے سستی رہائشی منصوبے متعارف کرائیں تاکہ عام آدمی کو بھی سر چھپانے کے لیے چھت مہیا ہوسکے۔ قبل ازیں آبادکے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کا آباد ہاؤس کا دورہ ہمارے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، طارق جمیل کو نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی بغور سنتے ہیں، ہمارے لیے یہ اعزاز ہے کہ مولاناطارق جمیل آباد ہاؤس میں تشریف لائے ہیں، ہمیں دنیاوی کامیابی کے ساتھ آخرت میں کامیابی کے لیے بھی اقدام کرنے ہوں گے۔ حسن بخشی نے کہا کہ آخرت میں کامیاب ہونے کے لیے مولانا طارق جمیل جیسی شخصیات کی رہنمائی ضروری ہے، لوگ آپ کی بہت عزت کرتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ مولانا طارق جمیل سال میں ایک مرتبہ آباد ہاؤس ضرور تشریف لائیں۔ قبل ازیں آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید اور چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل ا باد ہاو س نے کہا کہ ا باد کے کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔