بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔
50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔
چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنرل نشستوں نشستوں پر
پڑھیں:
بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
فائل فوٹوبلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا، سال 25-2024 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق 2025 میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا، بلوچستان کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے، موجودہ گندم بحران کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری میں پاسکو یا پنجاب حکومت سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔