Jasarat News:
2025-07-25@09:37:26 GMT

ٹرمپ کا حلف مسلم ممالک کیلیے چیلنج ہوگا، تنظیم اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کا ٹرانس جینڈر کی نفی کرنا جبکہ مملکتِ خداداد پاکستان کا اس فتنہ کی بیخ کنی کی راہ میں رُکاوٹیں کھڑی کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ بطور امریکی صدر حلف اُٹھانا یقینا پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا، اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ٹرمپ نے نہ صرف ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا بلکہ ابراہام اکارڈز کے پر فریب منصوبے کے تحت کئی عرب و دیگر مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، پھر یہ کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت ہی میں اسرائیل نے بدترین نسل پرستی اور مذہبی امتیاز کی بنیاد پر بدنامِ زمانہ جیوش نیشن سٹیٹ لا منظور کیا تھا جس کے مطابق صرف یہودی مقبوضہ فلسطین میں اول درجہ کی شہریت کے حامل ہوں گے۔ ٹرمپ کے موجودہ دورِحکومت کے حوالے سے بھی مسلمان ممالک خصوصا عربوں اور پاکستان کو انتہائی ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ امیر تنظیم نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر نے ایک کٹر عیسائی ہونے کے ناطے انتظامی حکم جاری کیا ہے کہ جنس اور صنف کے حوالے سے تفریق صرف مرد اور عورت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ دوسری طرف انتہائی دُکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ آخری الہامی کتاب قرآنِ مجید کے حامل مسلمانوں کی عظیم اکثریت پر مشتمل پاکستان کی پارلیمان نے 2018 میں ٹرانس جینڈر قانون کو منظور کرکے ملک بھر میں نافذ کر دیا تھا۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ 77 برس سے امریکا کی غلامی کرنے والا پاکستان کیا اس معاملے میں بھی اپنے آقائوں کی پیروی کرے گا؟ حقیقت یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 جیسا سیاہ قانون، جس کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت واضح حکم دے چکی ہے کہ اس کی بیشتر شقیں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور حکومت و پارلیمان کا فرض ہے کہ ایسی تمام شقوں کو قانون سے حذف کیا جائے، اس کے خلاف ریویو پٹیشنز اب تک سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ کے سامنے موجود ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں کی جا رہی۔ اِسی طرح وفاقی شرعی عدالت کا سود کی حرمت کے حوالے سے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشنز بھی اِسی عدالت کے سامنے موجود اور شنوائی کی منتظر ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران، مقتدر حلقے اور عدلیہ، اللہ اور اس کے رسولؐ سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی سنت ہے کہ وہ صرف ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں، سپریم کورٹ کا شریعت اپیلیٹ بینچ فوری ٹرانس جینڈر اور سود کی حرمت کے حوالے سے دائر اپیلوں کی شنوائی کرے، وفاقی شرعی عدالت کے احکامات کے مطابق جلد دونوں اپیلوں میں فیصلہ کیا جائے تاکہ ہمیں دنیا میں بھی اللہ کی مدد مل سکے اور ہماری آخرت بھی سنور جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حوالے سے نے کہا

پڑھیں:

چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب

چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک کھلے اجلاس کا انعقاد کیا اوردونوں فریقوں کے درمیان تعاون کومضبوط بنانے سے متعلق صدارتی بیان منظور کیا گیا۔

جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کا خواہاں ہے۔چین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا، ہاٹ اشوز کے سیاسی حل کو مشترکہ طور پر فروغ دینا،  دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا اور تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تبادلوں کو  فروغ دینا ضروری ہے۔ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری کو  دہشت گردی کے لیے “زیرو ٹالرنس” پر برقرار رکھنا ہے،

“دوہرے معیار” اور “انتخابی رویوں” کی مخالفت کرنی چاہئے، دہشت گردی کو مخصوص قومیتوں یا مذاہب سے جوڑنے کی مخالفت کرنی چاہئے، اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کو مسلسل مضبوط کرنا چاہئے۔فو  چھونگ نے کہا کہ چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں اور  دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور  دوستانہ تعلقات مسلسل بہتر ہو تےرہے ہیں جو جنوب- جنوب تعاون کی ایک مثال ہے۔

چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تنازعات کا حل: اسلامی تعاون کی تنظیم کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش
  • چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب
  • پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک سے زیادہ ہے، پاپولیشن کونسل
  • اسرائیلی حکومت غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے، جماعت اسلامی ہند
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
  • چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • 26ویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • کسی اپیل کے زیر التوا ہونے سے چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد رک نہیں جاتا، سپریم کورٹ
  • اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان