ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن، سائبر کرائمز آج کے بڑے مسائل: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اندرون سندھ کے ضلع جامشورو کی مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، سندھ کو 2022ء میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ گریجویشن کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے خوشی کا دن ہے۔ طلبہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مہران یونیورسٹی ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت مہران یونیورسٹی سے ہے، سندھ کے انجینئرز پر فخر ہے۔ انفراسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہمیں فیک نیوز کے چیلنجز کا سامنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائے۔ ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن اور سائبرکرائمز آج کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ سرزمین کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، یہ خوبصورت اور ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ہماری تعمیرات بھی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرکو دیکھتے ہوئے ہونی چاہئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔
ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔
ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔