حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، منی میں اس دفعہ روم کولر کی جگہ ائیر کنڈیشنڈ دیا جائے گا۔گزشتہ سال حجاج کیلئے منی میں کپڑوں کے خیمے تھے لیکن اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کئے جائیں گے،عازمین کو سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی حاصل ہوگی۔
دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف پہلی وکٹ 50رنز پر گر گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے، حج آپریشن 28 اور 29 اپریل سے شروع ہوجائے گا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر25 تاریخ تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔