دیپیکا یا ریکھا؟ مداح ریمپ واک دیکھ کر کنفیوژن کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے نئے انداز نے مداحوں کو لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی یاد دلادی۔
دیپیکا نے ممبئی میں فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ خصوصی شو میں شرکت کی۔
دیپیکا نے ماں بننے کے بعد پہلی بار اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کی اور دونوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس اوینٹ کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین دیپیکا کو ریکھا سے بھی تشبیہہ دیتے نظر آئے۔
ریمپ واک کیلئے دیپیکا نے ڈھیلی کریم شرٹ، میچنگ ٹراؤزر اور ٹرینچ کوٹ پہنا اور شاندار اسٹیٹمنٹ جیولری کے ساتھ اپنی لُک مکمل کی۔
ساتھ ہی انہوں نے کلائی میں کئی قسم کے بریسلیٹس بھی پہنے جو کئی جواہرات سے مزین تھے۔
اداکارہ نے اپنے بالوں کو اونچے بن میں باندھ رکھا تھا اور ساتھ عینک بھی پہنی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ایک مداح نے کہا کہ ’ایک حقیقی ملکہ دیپیکا پڈوکون، ریکھا جی کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہیں۔‘
ایک اور تبصرے میں لکھا گیا کہ ’کیا یہ دیپیکا ہے یا ریکھا؟ ایک نظر میں مجھے لگا یہ ریکھا ہے‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں لیکن پھر بھی مجھے یہ پہچاننے میں پانچ منٹ لگے کہ یہ دیپیکا ہے یا نہیں‘۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’دیپیکا ریکھا کی بایوپک کر سکتی ہیں۔‘
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔