گجرات ؛ تھانہ رحمانیہ میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
GUJRAT:
دیونہ منڈی میں رفع حاجت کے بہانے گھر میں داخل ہوکر ایک عورت نے شیمپو کی بوتل چرالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی پانچ سو روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔
پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں اسد اشفاق کے گھ ہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی خبر عام ہونے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے کہ لاکھوں کی چوری اور ڈکیتیوں کے مقدمات کو چھوڑ کر پولیس نے 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج کرڈالا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔