بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔

لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

اسی طرح چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور کی ایک ایک جنرل نشست کے لیے پولنگ ہوئی جبکہ قلات، حب، کیچ اورگوادرمیں بھی ایک ایک جنرل نشست پرووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اضلاع بارکھان بلدیاتی بلوچستان الیکشن جعفرآباد جنرل نشست چاغی خاران خضدار سبی سوراب صحبت پور ضمنی الیکن قلات کوئٹہ گنتی لسبلیلہ نصیر آباد نمائند ہرنائی واشک ووٹنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضلاع بارکھان بلدیاتی بلوچستان الیکشن چاغی صحبت پور ضمنی الیکن قلات کوئٹہ گنتی واشک ووٹنگ کے لیے کا عمل

پڑھیں:

سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-12
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل میں حیدر آباد سمیت حیدر آباد ڈویژن کی 5 نشستوں پر انتخابات میں سخت مقابلے کے نتیجے میں حیدرآباد سے کے بی لغاری,ایاز حسین تنیو اور عرفان علی بگھیو,ٹھٹھہ بدین سے فیاض لغاری,جبکہ دادوجام شورو سے میر منگریو نے میدان مارلیا ایازحسین تنیو نے تیسری مرتبہ سندھ بار کونسل کی نشست حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اس سے قبل ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے تین مرتبہ صدر اور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے عہدوں پر متمکن رہ چکے ہیں حیدر آباد ڈویژن کی 5 نشستوں پر مجموعی طور پر 25 امیدوار مد مقابل تھے جبکہ 18 پولنگ اسٹیشنوں پر 5 ہزار سے زاید رجسٹرڈ وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا رات دیر گ?ے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیابی کابھرپور جشن مناتے ہو? آتشبازی کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا بعض من چلوں کی جانب سے جیت کی خوشی کا اظہار ہوا? فا?رنگ کی صورت میں بھی دیکھنے میں آیا وکلاء نیاپنے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے ساتھ جشن ریلی بھی نکالی اس موقع بھرپور اکثریت سے جیتنے والے ایاز حسین تنیونے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی فتح حیدرآباد اور پورے سندھ میں انصاف اور بار و بنچ کو آزاد کرنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
  • پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تحریری حکمنامہ جاری
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن