کراچی:

معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔

ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔

اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے اُن کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ویڈیو کانٹینٹ تھا۔ 

شام ادریس نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اس ویڈیو میں چند لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی پر تشدد سمیت دیگر الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی نے انہیں ڈرایا اور دھمکایا جبکہ مقدمہ درج کرنے، گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین خان ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں ان کے ہمراہ قاسم زمان بھی ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلے گئے تاہم علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر مجھے اجازت نہیں ملی باقی دو کو تو مل گئی۔

بتایا گیا ہے کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلاء ٹیم کی ملاقات کا دن ہے جس کیلئے ان کی بہنیں اور وکلاء کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں گورکھپور ناکے پر ہی پولیس نے روک لیا، اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیئے یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے؟ ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کیلئے بھی نہ آئیں؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے واپس نہیں جانا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے، اب ایک ماہ ہوگیا ہم اپنے بھائی عمران خان سے نہیں ملے، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور ظہیر عباس ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں، جب وکلا کو بھی نہیں ملنے دیں گے تو کیسز کس سے ڈسکس کریں گے؟ ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلا کی جگہ دوسرے لوگوں کو نہ بھیجیں، ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے جس کو اجازت ملے وہ جائے، میں ان سے کہتی ہوں میری دو بہنوں کو اجازت دے دیں، عمران خان نے کوئی پیغام دینا ہوگا تو وہ ان کے ذریعے بھی آئے گا‘، بعدازاں عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین کو بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ پاکستان واپسی کےلیے کس بات کے منتظر ہیں؟
  • پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
  • پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی
  • رجب بٹ پاکستان واپس کب آئیں گے؟ یوٹیوبر نے خاموشی توڑ دی
  • ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • ترک انفلوئنسر نے ‘ماریہ بی’ پر سنگین الزامات عائد کردیے
  • عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ