Jasarat News:
2025-05-25@12:07:47 GMT

چینی کی قیمت میں اضافہ جاری‘18روپے کلو بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کرشنگ سیزن ہونے کے باجوود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مافیا نے ماہ فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ میں مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی کرشنگ ہونے کے باجود ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ماہ دسمبر کے مقابلے
میں چینی کی ایکس مل ریٹ میں18 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 125 سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ چھوٹے دکانداروں میں چینی 155 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سٹے باز مافیا نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر ماہ فروری کے لیے چینی کی ایکس مل قیمت 145 روپے مقرر کر دی ہے، مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں سے دکاندار سمیت خریدار شدید پریشان دکھائی دیتے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے عملی اقدامات نا کیے تو رمضان میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں چینی کی

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 سال میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا ہے: آئی ایم ایف
  • بٹ کوائن کی قدر میں تاریخی اضافہ، قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ
  • پاکستان میں سونا آج پھر مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ
  • بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 11 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
  • روپے کی قدر میں پریشان کن کمی
  • زیورات خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں کمی آگئی