مری میں تین مقامات پرجنگل میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)مری کے تین مختلف جنگلات میں شدید آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بروری، باڑیاں اور ڈنہ ایکسپریس وے سے ملحقہ جنگلات شامل ہیں۔ آگ نے ان علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث جنگلات
اور وائلڈ لائف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مری کے جنگلات میں اس سال اب تک ہونے والی آتشزدگی نے متعدد سرسبز و شاداب درختوں کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے، جس سے ماحولیاتی نقصان بھی ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طور پر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں