اسلام آباد: ملک کیسب سے بڑیمیراتھن ریس کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسلام آباد میں ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کا آغاز ہوگیا، اس ریس کا انعقاد مایہ ناز رننگ گروپ اسلام آباد رن ود اس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ناز برادران بشمول قاسم ناز اور ہاشم ناز نے 2016 میں آئی -آر- یو کی بنیاد رکھی تھی، جبکہ سیریز کی پانچویں میراتھن میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے
نئے معیار متعین کرے گا، میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز کی شرکت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ سفارتی برادری کی ایک قابل ذکر تعداد شامل ہے۔ اس میراتھن نے بین الاقوامی رنرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دلچسپ میراتھن میں یورپ اور امریکہ سے بھی شرکاء شامل ہیں۔میراتھن ریس میں 5، 10 کلومیٹر، فل اور ہاف میراتھن کیٹیگری مقابلے ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب، اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی تھی تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔