ملتان، گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے آبادی کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی میں بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔