سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملازمین کی ملک گیر تنظیم ’’اگیگا‘‘ پاکستان کی کال پر پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری، پنشن قوانین میں ردوبدل اور حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے اس لیے نیشنل لیبر فیڈریشن کی ملحقہ یونینوں کی آج کے مظاہرے میں بھرپور شرکت موجود ہے۔
ریلوے ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر محکموں کو نجکاری کے نام پر تباہ کرکے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ یہ سب IMF کے ایجنڈے کے تحت کیا جارہا ہے۔ چند لاکھ اشرافیہ پر مراعات کی بارش ہے اور اس کے لیے غریب ملازمین، مزدوروں، کسانوں کا پیٹ کاٹا جا رہا ہے، حکمران طبقہ اپنی مراعات بڑھا رہا ہے اور غریب مزدوروں اور ملازمین کے جائز حقوق چھینے جارہے ہیں حکمران تعلیم، علاج، روزگار تحفظ، فراہمی انصاف جیسی اپنی بنیاد ی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کر رہے ہیں اور یہ بیروگاری کی تلوار صرف نچلے درجے کے ملازمین پر چلائی جارہی ہے۔ جبکہ اعلیٰ درجے کی اسامیوں پر بھرتی جاری ہے۔ ریلوے جیسے قومی اثاثے کو پہلے ناقص حکمت عملی کے تحت تباہ کیاگیا اور اس کو پرائیویٹائز کرنے کا سوچا جارہا ہے۔ اسی طرح بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی بیچنے کی سازش کی جارہی ہے۔ غریب عوام کے بچے گورنمنٹ اسکولوں میں پڑھتے ہیں اور اب ان کو بھی من پسند افراد کو بیچنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسی طرح پنشن قوانین میں ترامیم کر کے لاکھوں سرکاری ملازمین سے بنیادی حق چھینا جارہا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور جہدوجہد کرنے والے سرکاری ملازمین کی پشت پر ہے۔
مظاہرے سے اگیگا کے قائدین رحمان علی باجوہ، اظہر اعوان، راجہ طاہر، عامر خان، عاشق خان، ڈاکٹر اشتیاق عرفان سمیت یونین اور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے خطاب کیا ۔
رحمان علی باجوہ نے اعلان کیا 10 فروری تک اگر ہمارے مطالبات نہ منظور کیے گئے تو پورے پاکستان کے ملازمین اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں اور ہمارا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو منظور کیا جائے ملازمین کے کسی بھی حق پر کٹ لگانے اور واپس لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن جارہی ہے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھارت اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔ بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔