نابینا افراد کی فلاح کیلئے بہتر اقدامات کررہے ہیں،اے ڈی پیرزادہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ذولفقار چانڈیو ایڈوکیٹ کو ٹی ایل پی ضلع حیدرآباد کا قانونی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل برو کار لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حیدراباد ویلفیئر ایسوسییشن آف دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ نے ادارہ تعلیم، تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں بصارت سے محروم افراد میں کمبل۔ لحاف اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایچ ڈبلیو اے بی کے صدر عبدالرشید خان،سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین آرائیں،ادارے کی انچارج میڈم شہناز کے علاوہ بصارت سے محروم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈبلیو اے بی نابینا افراد کی واحد انجمن ہے جو نابینا افراد میں بلا امتیاز راشن،علاج معالجہ،گرم کپڑے،ادویات اور چھوٹے روزگار فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہماری تنظیم کی مالی معاونت کریں اور اپنے عطیات ہماری تنظیم کو دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بصارت سے محروم لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ایچ ڈبلیو اے بی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ ادارہ تعلیم،تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد بصارت سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کے بھی مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ یہ مختلف ہنر سیکھ کر معاشرے میں اپنا روزگار کرکے عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نابینا افراد افراد کی
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial