وائس چانسلرز تعیناتی کے مجوزہ معیار پر اعتراض کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گزشتہ کئی دن سے سندھ کی سرکاری جامعات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بیشتر جامعات میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ تعلیمی اور تدریسی عمل معطل ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم سندھ کی جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کے رائج طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق ہیں۔ تجویز ہوا ہے کہ گریڈ اکیس یا بائیس کا کوئی بھی سرکاری افسر، جو چار سالہ انتظامی تجربے کا حامل ہو، سرکاری جامعہ میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہو گا۔ایسے امیدوار کیلئے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری کی شرط نہیں ہے، البتہ متعلقہ مضمون میں ایم۔اے کی ڈگری لازمی ہے۔ اس ضمن میں انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ واضح رہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو پروفیسر بننے کا اہل ہے ، اور چار سال کا تجربہ رکھتا ہے، وہ بھی وائس چانسلر بننے کا اہل ہو گا۔
سرکاری جامعات کے اساتذہ اور انکی نمائندہ تنظیم اس مجوزہ معیار (criterion) پر شدید معترض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعے سندھ حکومت دراصل سرکاری افسروں اور بیوروکریٹس کو جامعات کا وائس چانسلر بنانے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ ان کا نکتہ نظر ہے کہ جامعات کی سربراہی کیلئے پی۔ایچ۔ڈی کی شرط ختم کرنے سے تحقیقی اور تعلیمی عمل بری طرح متاثر ہو گا۔ یہ بیانات بھی میری نگاہ سے گزرے کہ ایک نان۔ پی۔ایچ۔ڈی کس طرح تعلیمی معاملات کی تفہیم کرسکے گا۔ سینڈیکیٹ ا ور دیگر اہم فارموں، علمی تحقیق اور عالمی درجہ بندی سے جڑے پیچیدہ معاملات کو کیسے سمجھے گا؟ یہ بھی سننے کو ملا کہ ایک نان۔ پی۔ایچ۔ڈی سربراہ کی تقرری سے متعلقہ جامعہ کے وقار پر زد پڑے گی۔ وغیرہ وغیرہ ۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جامعہ کی سربراہی کیلئے پی۔ ایچ ۔ڈی کے حامل پروفیسر کے علاوہ کسی اور کو تعینات نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مؤقف ہے کہ سرکاری جامعات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ جامعات کے وائس چانسلر صاحبان جنسی ہراسانی اور مالی بد عنوانی کے مرتکب ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تنبیہ کی ہے کہ احتجاج پر اکسانے اور اسے ہوا دینے والے وائس چانسلر اس عمل سے باز نہ آئے تو ان کی گرفت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی یہ بات قابل جواز معلوم نہیں ہوتی۔ اگر کچھ وائس چانسلر صاحبان مالی بد عنوانی یا ہراسانی میں ملوث ہیں ، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ آپ کسی بیوروکریٹ کو کسی جامعہ کے عہدے پر بٹھا دیں، یا کسی مسجد کے مولوی کو، ایسی شکایات تب بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ مطلب یہ کہ مالی بد عنوانی اور ہراسانی کے جواز پر جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے میں کوئی منطق نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کوئی اور دلیل پیش کریں۔
تاہم دوسری طرف اس بات میں بھی وزن نہیں ہے کہ صرف تدریسی تجربے کا حامل ایک پی۔ایچ۔ڈی پروفیسر ہی جامعہ کے معاملات کو عمدہ طریقے سے چلا سکتا ہے۔ کوئی نان پی۔ایچ۔ڈی اس قابل نہیں کہ کسی جامعہ کے انتظامی معاملات کو سمجھ سکے یا چلا سکے۔ احتجاج اور اعتراض کرنے والوں کی اس بات کو درست مان لیا جائے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پی۔ایچ۔ڈی وائس چانسلروں کی موجودگی میں گزشتہ کئی برس سے ہماری سرکاری جامعات زوال پذیر کیوں ہیں؟ہمای اعلیٰ تعلیم کا معیار کیوں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے؟78 سال گزرنے کے باوجود عالمی سطح پر ہماری ڈگریوں کی وہ اہمیت کیوں نہیں ہے، جو ہونی چاہیے ؟ سب سے اہم بات یہ کہ ہماری سرکاری جامعات اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے بجائے بدترین مالی بحران کا شکار کیوں ہیں؟
وائس چانسلر جامعہ کے انتظامی امور کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یعنی یہ ایک انتظامی عہدہ ہے۔اس عہدے سے جڑی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے آپ کو اچھا، متحرک اور ایماندار منتظم ہونا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ پی۔ایچ۔ ڈی ڈگری کی اہمیت نہیں ہے ۔ اس بات کی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی کہ بیوروکریٹس کی تعیناتیوں کیلئے جامعات کے پھاٹک کھلے چھوڑ دئیے جائیں۔ تا ہم اس نکتہ نظر سے اتفاق کرنا بھی ممکن نہیں کہ کوئی نان ۔ پی۔ایچ۔ڈی کسی جامعہ کو عمدہ طریقے سے نہیں چلا سکتا۔ ایک نان ۔ پی۔ایچ۔ڈی کسی صوبائی یا وفاقی وزارت کو عمدگی سے چلا سکتا ہے تو ایک جامعہ کو کیوں نہیں؟ ہماری افسر شاہی میں بہت سے اچھے اور قابل افسران موجود ہیں۔دوسری طرف ایسے بھی ہیں جن کے ماتھے پر بدعنوانی اور بد انتظامی کا داغ لگا ہے۔ اسی طرح جامعات میں بھی قابل اور ایماندار اساتذہ موجود ہیں اور اس کے قطعی برعکس بھی۔ یعنی کسی ایک شعبے کو سو فیصد ٹھیک یا غلط نہیں کہا جا سکتا۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ملک کی کم وبیش تمام سرکاری جامعات خسارے کا شکار ہیں۔ بیشتر جامعات ملازمین اور اساتذہ کو بروقت تنخواہ اور پنشن ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ جامعات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف دیکھنا پڑتا ہے یا ادھر ادھر سے ادھار مانگ کر گزارا کرنا پڑ تاہے۔ ایک نان پی۔ایچ ۔ڈی اگر مالی بحران میں گھری جامعہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکتا ہے تو اس کی تعیناتی میں کیا حرج ہے؟مثال کے طور پر معاشی امور کا ایک اچھا ماہرسرکاری جامعہ کو مالی بحران سے نجات دلا نے کے قابل ہے تو اس کو ضرور موقع ملنا چاہیے۔
اعتراض ہو رہا ہے کہ وائس چانسلر کا پی۔ایچ۔ڈی ہونا بے حد ضروری ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ ہماری بہت سی نجی اور سرکاری جامعات نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگریاں بیچنے کی دکانیں کھول رکھی ہیں؟ آپ لاکھوں روپے فیس بھریں اور یہ ڈگری خرید کر ماتھے پر سجا لیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر کو علمی تحقیق کی سمجھ بوجھ ہونی چاہیے تاکہ وہ تحقیقی عمل کی ترویج کیلئے کام کر سکے۔ ہمارے ہاں بہت سے اساتذہ نے تحقیقی مقالے لکھنے کی ایک اندھی دوڑ شروع کر رکھی ہے۔ ایسے بھی ہیں جو ہر سال بیس بیس تحقیقی مقالے لکھتے اور چھپواتے ہیں۔ اگلے دن وزارت تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر بتا رہے تھے کہ ایک یونیورسٹی پروفیسر نے انہیں باقاعدہ پیشکش کی کہ آپ کے نام سے پندرہ بیس آرٹیکل چند مہینوں میں شائع کر کے آپ کی وائس چانسلر شپ کی بنیادی requirement پوری کی جا سکتی ہے۔تو کیا پندرہ ، بیس تحقیقی مقالے لکھنا اور پی ۔ایچ،ڈی کرنا ا س قدر مشکل کام ہے ، جو پروفیسروں کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا ؟ یہ اعتراض بھی ہو رہا ہے کہ(صفحہ 4پر بقیہ نمبر1)
نان پی۔ایچ۔ڈیز کی تعیناتی سے جامعہ کا وقار متاثر ہو گا۔ عرض ہے کہ ہماری جامعات کا وقار تب بھی متاثر ہوتا ہے جب ہمارے پروفیسر صاحبان کی جعلی تحقیق اور چربہ سازی کے قصے عالمی سطح پر مشہور ہوتے ہیں۔ ان پروفیسر صاحبا ن کی جعلی ڈگریوں اور تحقیقی مقالہ جات کے قصے بھی ہمیں یاد ہیں جو برسوں جامعات کے وائس چانسلر رہے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشنوں میں اعلیٰ عہدوں پرتعینات بھی۔
بہرحال وزیر اعلیٰ سندھ کی اس بات سے اتفاق کرنا پڑتا ہے کہ وائس چانسلر وں کی تعیناتی کا جو طریقہ کار رائج ہے ، اس کے ذریعے گھوم پھر کر چند نام ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے بار بار وائس چانسلر بن رہے ہیں۔ باقی صوبوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔ ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ وائس چانسلر تعیناتی کے عمل میں نئے امیدواروں کو بھی موقع دینا چاہتا ہے تو اس میں اعتراض کی کیا بات ہے۔ سندھ کی وزارت تعلیم کے ایک افسر سے میری بات ہوئی، پتہ یہ چلا کہ اس مجوزہ معیار میں صرف نان پی۔ایچ۔ڈیز نہیں بلکہ کم انتظامی تجربے کے حامل نسبتاً جو نیئر پروفیسروں کیلئے بھی وائس چانسلر بننے کی راہ ہموار ہوگی۔
ویسے یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کی جامعات میں غیر تدریسی پس منظر کے حامل سربراہان کی تعیناتی کی مثالیں موجود ہیں۔ امریکہ جیسے ملک میں بھی آئیوا (IOWA)اور پرڈیو( (Purdueجیسی نامور سرکاری جامعات سمیت کئی یونیورسٹیوں میں غیر تدریسی پس منظر کی حامل شخصیات جامعات کی سربراہ بنیں۔ یورپ میں بھی یہ مثالیں موجود ہیں۔البتہ وہاں برسوں سے یہ بحث جاری ہے کہ جامعہ کے سربراہ کے تدریسی اور غیر تدریسی پس منظر سے جامعہ پر عملی طور پر کیا فرق پڑتا ہے۔ پاکستان میں بھی آپ یہ بحث ہونے دیجئے اور یہ نیا تجربہ بھی۔تاہم لازم ہے کہ سندھ حکومت یا کوئی بھی صوبائی حکومت یہ تجربہ کرتی ہے تو اس کے پیش نظر جامعات کا مفاد اور اصلاح احوال ہو نہ کہ اقربا پروری اور دوست نوازی۔سندھ حکومت باقاعدہ قانون سازی کر کے غیر تدریسی پس منظر کے حامل افراد کیلئے جامعات کے دروازے کھول رہی ہے تو تدریسی پس منظر کے حامل افراد کیلئے بھی حکومت کے دروازے کھولے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ذہین پروفیسروں کو اپنی حکومت اور مشاورتی حلقے کاحصہ بنائیں جیسا کہ دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ حکومت سندھ لگے ہاتھوں یہ تجربہ بھی کر ڈالے۔
.
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سرکاری جامعات وائس چانسلر جامعات میں کی تعیناتی نان پی ایچ وزیر اعلی جامعات کے موجود ہیں پی ایچ ڈی رہا ہے کہ جامعہ کے جامعہ کو ہے تو اس نہیں ہے سندھ کی ہوتا ہے میں بھی کے حامل ایک نان اس بات
پڑھیں:
بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دہشتگردی، کشمیر، فاٹا کے انضمام اور سود کے خاتمے سے متعلق حکومت کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ 11 ستمبر کے بعد نہیں بلکہ 40 سال سے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ علما کی جانب سے امریکا کے افغانستان پر قبضے کے باوجود پاکستان میں مسلح جدوجہد کو ناجائز قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوج نے مسلح جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کئی آپریشن کیے، جن کی وجہ سے آج بھی لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب دوبارہ لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ شہر خالی کر دیے جائیں، اور سوال اٹھایا کہ جو لوگ افغانستان گئے تھے، وہ واپس کیسے آئیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے میں سیاسی ارادے کی کمی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کو 4 گھنٹے میں شکست دے دی گئی لیکن دہشتگردی کو 40 سال سے شکست کیوں نہیں دی جا سکی۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن نے بھی 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی
کشمیر کے حوالے سے انہوں نے پاکستان کی پالیسی پر نکتہ چینی کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان مسلسل پیچھے ہٹتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار اور کشمیر کمیٹی کی صدارت کے حوالے سے کہا کہ انہیں کہا جاتا تھا کہ انہوں نے کشمیر کمیٹی کے لیے کیا کچھ کیا، لیکن اب کئی برس سے وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نہیں، تو سوال اٹھتا ہے کہ اب کیا کیا گیا؟
انہوں نے کشمیر کی 3 حصوں میں تقسیم، جنرل پرویز مشرف کے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے اور 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کے خاتمے پر قرارداد میں اس کا ذکر شامل نہ ہونے پر سوالات اٹھائے۔ فاٹا کے انضمام پر بھی حکومت کی حالیہ پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ فاٹا کے لوگوں پر فوج اور طالبان دونوں کے ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔
فلسطینی حماس کے رہنما خالد مشعل کے فون کال کا ذکر کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر پاکستان جنگ میں مدد نہیں کر سکتا تو کم از کم انسانی امداد میں کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو الیکشن بروقت ہو جاتے، مولانا فضل الرحمن
سود کے خاتمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام نے 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار کرایا اور مزید 22 نکات پر مزید تجاویز دیں۔ وفاقی شرعی عدالت نے 31 دسمبر 2027 کو سود ختم کرنے کی آخری تاریخ دی ہے اور آئندہ یکم جنوری 2028 تک سود کا مکمل خاتمہ دستور میں شامل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر وہ اپنے وعدے پر عمل نہ کرے تو عدالت جانے کے لیے تیار رہیں کیونکہ آئندہ عدالت میں حکومت کا دفاع مشکل ہوگا۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کوئی اپیل معطل ہو جائے گی، اور آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جمیعت علمائے اسلام سود فلسطینی حماس کشمیر کشمیرکمیٹی ملی یکجہتی کونسل مولانا فضل الرحمن