آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو بھرپور سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کے لئے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے، امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر ایسے اصولی موقف کو بہت پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آ رہی، آنیوالے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کے لئے 4 بار پاکستان آ چکا ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک امریکا تعلقات امریکی کانگریس محسن نقوی میں پاک
پڑھیں:
اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے معافی کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ کئی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حل ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نہیں جانتے تھے کہ فیصلہ کیا نکلے گا، لیکن اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دیں، سیاست پر نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کہیں خامیاں نظر آئیں تو سلیکٹرز کا پینل ان کا جائزہ لے گا اور کمزوریوں کو دور کیا جائے گا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
’ہم نے سیاست نہیں کھیلی، بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی، پاکستان نے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور وہ معافی اب سامنے آچکی ہے۔‘
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے پسندیدہ ریفری سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ وہ بھارتی ٹیم کے 90 سے زائد میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اتوار کے روز پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے سے منع کیا، اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا مینیجر کو یہ ہدایت دی کہ یہ واقعہ ریکارڈ نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا
میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے اس رویے پر احتجاج کیا، جس پر رسل نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ ہدایات بھارتی کرکٹ بورڈ اور درحقیقت بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔