ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔34 سال بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت لیا،دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابررہی،254رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133رنز بنا کر آتوٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120رنز سے شکست دی۔بابراعظم31،محمد رضوان25،کامران غلام 19،سلمان آغا15رنزبناسکے، مہمان ٹیم کے جومل ویریکن نے5،کیون سنکلیرنے3وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل آج دن کے آغاز پر پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے172رنز درکار تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 4 وکٹوں کی ضرورت تھی،کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ملتان ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کے254رنز کے تعاقب میں 76رنز پر4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے،کامران غلام 19اور بابر اعظم 31رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے 111 رنز کا معمولی ہدف محض 14ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
پاکستانی اوپنرز نے کھیل میں شاندار آغاز فراہم کیا۔ نوجوان بلے باز صائم ایوب نے برق رفتار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی فارم واپس حاصل کی اور صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکوں اور 5 بلند و بالا چھکوں کا دلکش جارحانہ انداز شامل تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم نے 18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے واحد وکٹ کوربن بوش نے حاصل کی تاہم ان کی بولنگ پاکستانی بلے بازوں کے سامنے بے اثر ثابت ہوئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرز نے آغاز سے ہی مخالف بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ پوری پروٹیز ٹیم 20ویں اوور میں محض 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ڈیوالڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈونوون فریرا 15، اوٹنیل بارٹمن 12، اور کوربن بوش 11 رنز بنا سکے۔ کوانٹن ڈی کاک، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے اور ریزا ہینڈرکس جیسی بڑی وکٹیں بھی کم اسکور پر گر گئیں۔
پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوری ٹیم کو محدود رکھا۔ فہیم اشرف نے 4 شکار کیے، سلمان مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا کی نپی تلی گیندبازی نے خاص طور پر جنوبی افریقی بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔