شے گل اور علی سیٹھی کے مشہور ٹریک ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے مشہور زمانہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ یوٹیوب میوزک پر 1 کروڑ مرتبہ سنا جانے والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا بن گیا ہے، جو اس کی بے مثال مقبولیت کا ثبوت ہے۔
اس گانے کو عالمی سطح پر بےحد پزیرائی ملی تھی اور یہ بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا تھا، سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچا دی تھی اور اب بھی اسے اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)
یہ گانا 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14ویں سیزن میں ریلیز کیا گیا تھا جس نے اس کی گلوکارہ شے گل کو دنیا بھر میں مشہور کردیا تھا اور آج بھی وہ دنیا کے کئی ممالک میں کنسرٹس کے دوران اس گانے پر پرفارم کرتی نظر آتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔(جاری ہے)
وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔