ٹرمپ کا اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ؛ خام تیل کی قیمتیں گرنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بارہا کیے گئے مطالبے پر اوپیک اور روس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم عالمی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر خام تیل برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 53 سینٹ کمی کے بعد77.
علاوہ ازیں یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 50 سینٹس کی کمی کے بعد 74.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ تقریباً 0.67 فیصد کمی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوپیک اتنا پیسہ کمانا بند کر دے اور تیل کی قیمتوں میں کمی اور پیدوار میں اضافہ کرے تو یہ جنگ (روس یوکرین) فوراً رک جائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کمی ڈونلڈ ٹرمپ کی قیمت
پڑھیں:
قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ،عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ تھوک کی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔