منشیات کیس: ملزم سے برآمد کی گئی چرس کھجور میں تبدیل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان کی عدالتوں کے حوالے سے جہاں بہت سے قصے مشہور میں وہیں یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ طاقتور لوگوں کی شراب شہد چرس کسی اور حلال شے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو دنیا سے جانے کے بعد انصاف ملنے کی بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔
ایسا ہی ایک نیا واقعہ کراچی میں سامنے آیا ہے جہاں عدالت میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی برآمد کی گئی چرس کھجور میں تبدیل ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں منشیات کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس سے مبینہ طور پر چرس برآمد ہوئی تھی، تاہم سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ وہ چرس نہیں بلکہ کھجور اور کرسٹل مصالحہ تھا۔
پولیس کے مطابق مئی 2023 میں کلاکوٹ پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ کے قبضے سے منشیات برآمد کی تھی، ملزم سے 3 کلو چرس اور کرسٹل برآمد کی گئی تھی، کیمیکل ایگزامنر نے جانچ کے بعد چرس اور کرسٹل کی تصدیق بھی کی تھی۔
استغاثہ کے گواہان کی جرح کے دوران سیل شدہ کیس پراپرٹی کھولی گئی۔ وکیل صفائی نے دعویٰ کیاکہ مذکورہ اشیا چرس نہیں کھجور ہے۔
وکیل صفائی کے اعتراض پر عدالت نے کیس پراپرٹی کا معائنہ کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس پراپرٹی سے کھجور جیسی خوشبو آرہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی آفیسر سے معاملے کے بابت وضاحت طلب کرلی اور ریمارکس کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ تفتیشی آفیسر نے کیس پراپرٹی مئی 2023 میں مال خانے میں جمع کروائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس تبدیل چرس برآمدگی کراچی کرسٹل کھجور ملزم منشیات کیس وکیل صفائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس تبدیل چرس برا مدگی کراچی کرسٹل کھجور منشیات کیس وکیل صفائی وی نیوز کیس پراپرٹی
پڑھیں:
ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-11-9
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم عدالت نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں رد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد قریشی کی عدالت نے 1350000 کا جعلی چیک دینے کے کیس میں نامزد ملزم عارف قادری کی ضمانت کی درخواست رد کردی واضح رہے کہ مذکورہ ملزم پر ریٹائر فوجی کی جانب سے فراڈ کے ذریعے کسی دوسری خاتون کا پلاٹ کو فروخت کرنے کے بعدپیسوں کی واپسی کے لئے دی گئی جس کا جعلی چیک کا مقدمہ سٹی تھانے پر گناہ نمبر 161/225داخل کیا گیا ملزم جیل میں قید کرلیا گیاجبکہ اس عدالت نے ملزم اسد چندریگر کے 70 لسکھ کے پانچ جعلی چیک دینے کے مقدمہ میں بھی عدالت کی جانب سے ضمانت ردکردی گئی جبکہ فریادی عبدالرزاق پٹھان نے سٹی تھانے پر گناہ نمبر 184/2025 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا جسے پولیس نے حیدرآباد سے حراست میں لیا تھاجو کہ جیل میں پہلے سے موجود ہے۔ علاوہ ازیں جج نے سرکاری وکیل طارق عزیز غوری اور فریادیوں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست رد کر دی۔