راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔

ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ریسٹورنٹ میں

پڑھیں:

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر  جرگے کے حکم  پر مبینہ طور پر قتل کرکے خاموشی سے دفنائی جانے والی سدرہ کے قتل کیس سے متعلق ایکسپریس نیوز نے ہوش روبا انکشافات بے نقاب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں سدرہ قتل کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،  پولیسں تفتیش سے جڑے ذرائع کے مطابق ضیا الرحمان کی اہلیہ  مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر  11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن  سب آپس میں رشتہ دار ہیں سدرہ گھر سے غائب ہوئی  تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے  مبینہ تعلق کا پتہ چلا جس پر تمام افراد اسی علاقے میں عثمان کے گھر گئے لیکن وہ موجود نہ تھا نہ ہی سدرہ ملی۔

 16 جولائی کی شب عصمت اللہ ،سدرہ کا والد اور بھائی وغیرہ  مظفر آباد میں  جرگہ و منت سماجت کرکے سدرہ کو واپس راولپنڈی لے آئے  اور 17 جولائی کو سدرہ کے خاوند کے گھر عصمت اللّٰہ ،لڑکی کے والد عرب گل ،خاوند ضیاالرحمان  و اس کے والد صالح محمد وغیرہ نے سدرہ کی موجودگی میں جرگہ کیا۔

یہ پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف

صبع چار بجے عصمت اللہ   کی سربراہی میں جرگے نے فیصلہ دے دیا کہ سدرہ گھر سے نکلنے کے بعد جینے کا حق کھو چکی ہے  اسکو مار دیا جائے جس پر سدرہ کے والد ،بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جاکر سدرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا قتل کے بعد گھر کے اندر ہی خواتین نے غسل دیا اور جنازہ پڑھایا گیا جنازہ   عصمت اللہ نے پڑھایا، اسی دوران مزکورہ افراد نے پیرودھائی قبرستان جس کو چھتی قبر  قبرستان بھی کہتے ہیں کہ کمیٹی کے ممبر جو ان کا عزیز ہے سے رابط کیا اور آدھ گھنٹے میں قبر کے لیے کہا جس ممبر اور گورکن نے بتایاکہ کم از کم تین گھنٹے لگیں گے جس پر مزکورہ افراد نے  کہا کہ ہم قبر خود تیار کرلیں گے جگہ بتاؤ، جگہ کی نشاندھی پر پوری قبر تیار نہ ہوئی تھی کہ رکشے پر سدرہ کی میت لائی گی اور دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے۔

 اس دوران پولیس  کو بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملی تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی جس کے خوف سے 20  جولائی کو عصمت اللہ اس کے بھائی اور سدرہ کے خاوند نے چالاکی دیکھانے کی کوشش کرتے ہوئے معاملہ الجھانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغوا و عثمان سے نکاح کرنے کی درخواست دے ڈالی ساتھ ہی عدالت میں 22 اے کی درخواست بھی دی کہ پولیس  مقدمہ درج نہیں کررہی۔

 راولپنڈی پولیس جو پہلے  تحقیقات میں مصروف تھی اوپر تلے سی پی او اور عدالت میں درخواست دینے پر مزید الرٹ ہوگئی پولیسں نے قبرستانوں میں تازہ قبروں و ریکارڈ  کو چیک کرنا شروع کیا اور پیرودھائی قبرستان ،ڈھوک حمیداں پٹھانوں کے قبرستان سمیت کچا سٹاپ کے قریب قبرستان سمیت ایچ الیون کے قبرستانوں میں تازہ قبروں و گورکنوں کو چیک کیا۔

 اس دوران پولیس کو ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے رکشہ ڈرائیور کے حوالے سے انفارمیشن ملی جس پر اس کو قابو کرکے  چیک کیا گیا  تو اس نے میت قبرستان تک لے جانے کا انکشاف کردیا۔

پولیس نے پیرودھائی قبرستان کا ریکارڈ چیک کیا تو میتوں و جنازوں کی رسید بک میں سے ایک سریل نمبر کا مکمل پرت پھٹا ہوا پایا جبکہ قبرستان کے رجسڑ چیک کیا گیا تو وہاں بھی مزکورہ افراد نے سدرہ کا نام و ولدیت لکھ  کر کاٹنے کی کوشش کی ہوئی تھی پولیس کو سب سے بڑی کامیابی قبرستان کمیٹی کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملی جس میں سدرہ کی میت پولی تھین میں لپٹی اور تمام افراد واضع تھے۔

پولیس نے گورکن ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے ممبر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تو تمام کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں پولیس نے سدرہ کے سسرال اور والدین کے گھروں کے افراد کو تحویل میں لے لیا اور  عدالت میں قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کی درخواست دائر کی تو عدالت نے 26 جولائی کا نوٹس ڈال کر لڑکی کے لواحقین کو بھی طلب کرلیا۔

سینئر پولیس افسر کا کہناتھا کہ عدالت سے قبر کشائی  کی اجازت ملنے پر قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا،  آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے بھی  دورہ کیا اور کیس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔

  ذرائع کے مطابق پولیسں نے اب تک سدرہ کیس میں قبرستان کمیٹی کے ممبر اور گورکن کو باقائدہ گرفتار  کرلیا ہے دیگر دس افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو شامل تفتیش رکھ کر زیر نگرانی رکھا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ باڑہ مارکیٹ کا تاجر ودکاندار عصت اللہ راولپنڈی میں سیاسی جماعت اور اس کے رہنماؤں کا بھی قریبی ہے ماضی  میں بھی مزکورہ  کے خلاف تجاوزات  کے خلاف آپریشنز کے  دوران  پولیس و کار سرکار میں مزاحمت مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔

ادھر چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر نے راولپنڈی میں خاتون کو قتل کرنے کے واقع کا نوٹس لے لیا۔  چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا کہناتھاکہ خاتون کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ام لیلی اظہر  کا کہنا تھاکہ جرگہ، خونی رشتے یا شوہر کسی لڑکی کی جان لینے کا حق نہیں رکھتے۔ قتل کے بعد بنا جنازہ دفن کر دینے والے کسی رعایت یا رحم کا حق نہیں رکھتے۔ خاتون کو قتل کرنے والوں اور جرگے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے۔ چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر  کا مزید کہناتھاکہ خاتون کو قتل کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب
  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ