بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت پربڑی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ میں بچوں کے فارمولا دودھ کی عام فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے، فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے مصنوعی دودھ کی فروخت کے خلاف سندھ پروٹیکشن اینڈپروموشن اف بریسٹ فیڈنگ چائلڈ نیوٹریشن قانون بنا دیا، جس کے تحت صوبے کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر بچوں کو پلائے جانے والے دودھ کی فروخت ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہیں کی جاسکے گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکیں گے، تمام کمپنیاں فارمولا ملک کے ڈبے پر ’مصنوعی دودھ‘ لکھنے کی پابند ہونگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی پروٹیکشن اینڈپروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈینگ چائلڈنیوٹریشن ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ کی جیل ہوسکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فارمولا دودھ دودھ کی
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار
—فائل فوٹوسوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر ایک استاد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی۔
ڈی پی او سوات نے بتایا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 302 کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
استاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جارہا تھا۔
ڈی پی او سوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدرسے میں زیرِ تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔