ایف بی آر کے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ایف بی آر کے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
ا سلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب کرلیں۔ایف بی آر نے تمام ڈائریکٹرز جنرلز اور چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں دہری شہریت رکھنے والے افسران سے نام، عہدہ، مدت ملازمت اور غیر ملکی شہریت کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔
دہری شہریت رکھنے والے شوہر یا بیوی کا الگ الگ ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا جبکہ ہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کو طلب کردہ تمام تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ امید ہے یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔