ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب کا کوالالمپورمیں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کوالالمپور:
“ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں ۔اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔
چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقریباً 500 شاندار پرفارمنسز کا انعقاد کرے گا تاکہ دنیا بھر کے لوگ چینی روایتی ثقافت کی انوکھی کشش کا مشاہدہ کرسکیں اور نئے چینی سال کی خوشیوں کو بانٹ سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور ریلوے نظام بہتر بناکر سیاحت، تجارت بڑھائی جا سکتی: فیصل کنڈی
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خیبر پی کے میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر کاروباری شعبے میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے، جرمنی کی جانب سے خیبر پی کے میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں، صوبہ میں ریلوے نظام کی بحالی کیلئے پاک جرمن مشترکہ منصوبہ شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ صوبہ بالخصوص پشاور میں ریلوے نظام کو بہتر بنا کر سیاحت کے فروغ کیساتھ ایشیائی ملکوں تک تجارت اور سفری سہولیات کو بھی آسان بنایا جا سکتا ہے۔ گورنر نے جرمنی کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کو جرمن سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء جرمنی میں تعلیم حاصل کر رہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے جرمن سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جرمن سفیر نے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق گورنر خیبر پی کے کے وژن کو سراہا اور اس ضمن میں جرمن حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔