سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(بیورورپورٹ )سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری، تھانہ رتہ امرال اور تھانہ پیرودہائی کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، آگاہی واکس میں پولیس افسران، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پولیس افسران تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز اور پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ رتہ امرال اور تھانہ پیرودہائی کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، آگاہی واکس میں پولیس افسران، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پولیس افسران تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز اور پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کررہے ہیں، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک، جان لیوا اور قابل تعزیز جرائم ہیں، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی جان کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، پتنگ بازی میں ملوث ہونے سے نہ صرف بچوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس خطرناک جرم سے روکیں، جن چھتوں سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی جائے گی ان کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میںکرداراداکریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیس افسران
پڑھیں:
غزہ میں فضاء سے انسانی امداد گرانا صرف ایک دکھاوا ہے، حماس
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل الثوابته کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہوائی شو بازی کی ضرورت نہیں۔ بلکہ اس خطے کو ایک کھلا انسانی راستہ اور روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ امدادی ٹرکوں کی روانگی درکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس کے سربراہ "اسماعیل الثوابته" نے اس پٹی میں ہوائی امداد کی بحالی کی خبروں کی تردید کی اور اسے محض ایک نمایش قرار دیا۔ انہوں نے مغربی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہوائی شو بازی کی ضرورت نہیں۔ بلکہ اس خطے کو ایک کھلا انسانی راستہ اور روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ امدادی ٹرکوں کی روانگی درکار ہے۔ اسماعیل الثوابتہ نے اس بات پر زور دیا کہ محصور اور بھوک سے متاثرہ غزہ کے شہریوں کی جان بچانے کا واحد راستہ یہی بنیادی ضرورت پوری کرنا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ غزہ پر سعودی عرب کی جانب سے ہوائی امداد پہنچائی جا رہی ہے تاہم CNN نے رپورٹ دی کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے۔ اسماعیل الثوابتہ کا مذکورہ بالا بیان اس وقت سامنے آیا جب چار دن پہلے ایک صیہونی اہلکار نے امریکی چینل فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہوائی امداد کی رسائی کے لئے اسرائیل اور مغربی ایشیا کے تین ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ان ممالک میں سے ایک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔