جنید اکبر(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ 

مالاکنڈ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر ذمہ داری بہت زیادہ تھی، اس لیے پارٹی نے مجھے منتخب کیا، نہ ہم قانون ہاتھ میں لیں گے اور نہ کسی اور کو قانون ہاتھ میں لینے دیں گے۔

انھوں نے کہا غیر قانونی ایف آئی آرز کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مجبوراً آئی جی آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ 

جنید اکبر نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پانچ سال پورے کریں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنانا حکومت کی ناکامی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنید اکبر نے کہا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت  

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی،مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دئیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

  واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔

 7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔

 ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔

محکمہ سوشل ویلفیئر میں 15 ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی منظوری

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
  • آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک، علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات
  • خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت
  • خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت  
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
  • مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف 
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا