برطانیہ میں شریف خاندان پر حملے کا خدشہ ، لندن پولیس نے خبر دار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔جیو نیوز کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا جبکہ انہیں فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں۔شریف خاندان نے حملے کے خطرے سے متعلق رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ شریف خاندان کے بیشتر افراد اب پاکستان منتقل ہوچکے ہیں۔
بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شریف خاندان پولیس نے کے ارکان
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔