شریف فیملی کے ارکان پر انگلینڈ میں پرتشدد حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی کے ارکان پر ممکنہ حملے کے خطرے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ پولیس انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے حملے سے متعلق اطلاع ملی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران خود ایون فیلڈ فلیٹ پر گئے اور شریف فیملی کے ارکان کو بتایا کہ ان پر حملے کا خطرہ ہے۔
میڈیا رپورٹس مین کہا گیا ہے کہ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو بتایا کہ آپ رہائشگاہ پر آتے جاتے وقت احتیاط کریں۔
یہ بھی پڑھیں لندن میں احتجاج کرنے والوں کی بیدخلی کی خبریں بےبنیاد ہیں، احتجاج جاری رکھیں گے، شایان علی
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پولیس نے گلفام حسین نامی شخص کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایون فیلڈ پاکستان مسلم لیگ ن حملے کا خطرہ شریف فیملی شہباز شریف لندن پولیس نواز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایون فیلڈ پاکستان مسلم لیگ ن حملے کا خطرہ شریف فیملی شہباز شریف لندن پولیس نواز شریف وی نیوز شریف فیملی کے ارکان میڈیا رپورٹس پولیس نے گیا ہے
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔