ڈاکٹر طارق رفیع(فائل فوٹو)۔

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ 18 روز بعد مکمل ہوگیا۔ 

تلاش کمیٹی نے اس دوران مختلف مرحلوں میں 235 امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ ہر مرحلے میں 25 سے 30امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع، سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ، جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی، سکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی، سکریٹری کالجز آصف اکرام اور سابق چیرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن پر مشتمل تھی۔ 

تلاش کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق ہر رکن نے امیدواروں کے نمبر محفوظ کرلیے ہیں جب کہ دو سے تین روز کے اندر اجلاس میں حاصل کردہ نمبروں کو جمع کرکے حتمی شکل دیدی جائے گی اور پھر ہر بورڈ کے لیے نمبروں کے حساب سے تین امیدواروں کا پینل وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجا جائے گا۔ اس طرح 8 بورڈز کے لیے 24 امیدواروں کا پینل ترتیب دیا جائے گا۔ 

کمیٹی کے مطابق جن امیدواروں کے انٹرویوز اچھے ہوئے ان میں قاضی عارف علی، کرنل (ر) علمدار رضا، فرناز ریاض، عمران چشتی، رفیعہ بانو، زینب فاطمہ، ذولفقار علی شاہ، حفیظ اللہ مہر، عزیز احمد زئی بریگیڈیئر وسیم اختر، قاضی ارشد، سید سرور علی شاہ، ڈاکٹر نوید رب صدیقی، ڈاکٹر سید اقلیم تقوی، شاہدہ پروین اور ڈاکٹر ہما شاہد، عنبرین فاطمہ،ثمینہ کلثوم، فریدہ خانم، ڈاکٹر شازیہ سید شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں 27 سرکاری جامعات کے لیے میرٹ پر ڈائریکٹرز فنانس کا نہ صرف انتخاب کیا اور ان کی تقرری بھی کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق رفیع

پڑھیں:

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری

بیجنگ : ہنگری کی قومی اسمبلی کے اسپیکر لازلو کوورکی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی   قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے بوڈاپیسٹ میں ہنگری کے صدر  اور وزیر اعظم   سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اسپیکر  لازلو کوور سے بھی   بات چیت کی۔ ہنگری کے اسپیکر کے ساتھ بات چیت میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کی  قومی عوامی کانگریس ہنگری کی قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر  گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ ہنگری کے اہم ثمرات پر عمل درآمد  کرنے اور  چین ہنگری تعلقات کی اعلیٰ معیار  کی ترقی  کے لئے  کام کرنے کے لئے تیار ہے۔  فریقین کو خصوصی کمیٹیوں، فرینڈشپ گروپس، چین کی قومی عوامی کانگریس  کے نمائندوں اور پارلیمنٹیرینز کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا اور بین الپارلیمانی یونین جیسے کثیر الجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہنگری کے اسپیکر نے کہا کہ ایک ترقی کرتا ہوا چین عالمی امن و ترقی اور کثیر الجہتی دنیا کی تعمیر کو فروغ دینےکے لئے سازگار ہے اور  ہنگری کے مفاد میں بھی  ہے۔ ہنگری کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ   دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے  قانون ساز اداروں کے جنرل آفس کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی، سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس، قائم مقام چیئرمین نے چارج سنبھال لیا
  • چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار سبکدوش، قائم مقام چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری
  • مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
  • مثبت ضمیر کے ساتھ چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ڈاکٹر مختار
  • ہمیں بجلی کے بحران کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا،شرجیل انعام میمن
  • چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری
  • ٹیچنگ لائسنس کا اجراء: ہمیں اسکولوں سے زیادہ باصلاحیت اساتذہ چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  • وفاقی حکومت قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے سرگرم
  • جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا