اجلاس میں آنے والے سال کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اگلے 6 ماہ کی پلاننگ اور ریجنل کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظور کی گئی۔ اجلاس میں ریجن بھر سے ضلعی مسئولین اور انکے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے نامزد ریجنل کابینہ سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عاملہ بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم ریجنل سیکرٹریٹ المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے کیا گیا۔ ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر ثقفی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن علامہ غضنفر عباس حیدری اور امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عاملہ سے گفتگو کی۔ اجلاس میں آنے والے سال کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اگلے 6 ماہ کی پلاننگ اور ریجنل کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظور کی گئی۔ اجلاس میں ریجن بھر سے ضلعی مسئولین اور انکے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے نامزد ریجنل کابینہ سے حلف لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 
  • کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان