لاہور: گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔
پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔
پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور : ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ کی ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے،
پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ۔
بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف