غزہ میں بچوں کا القسام مزاحمت کاروں سے محبت کا اظہار، تصاویر بھی بنوائیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، یہ علاقہ غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے، جس کے بعد آج صبح ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپسی کے لیے اس علاقے میں جمع ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے گھروں پر واپسی کے دوران بچوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں سے اپنی محبت کا اظہار کیا جبکہ ایک مزاحمت کار کی بزرگ خاتون کو پانی پلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ نتزارم راہداری سے ہزاروں بےگھر فلسطینیوں کی جنگ بندی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپسی جاری ہے، اس دوران لوگ بہت خوش دکھائی دیئے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی نظر آئیں جبکہ القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں کے حق میں لوگ نعرے لگاتے بھی نظر آئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں القسام بریگیڈ کا ایک مزاحمت کار بزرگ خاتون کو پانی پلا رہا ہے، جبکہ اسی ویڈیو میں فلسطینی بچے القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں کے ساتھ تصاویر بناتے بھی نظر آئے اور لوگوں نے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، یہ علاقہ غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے، جس کے بعد آج صبح ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپسی کے لیے اس علاقے میں جمع ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے اپنی قیدی اربیل یہود کی رہائی کا معاملہ طے پانے پر راستہ کھولا، اسرائیل کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست موصول ہوگئی، جس میں 18 زندہ اور 8 مردہ قیدی شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 قیدی جمعرات جبکہ تین ہفتے کو رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون نے طولکرم میں گاڑی پر حملہ کیا، جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ لبنان اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے میں 18 فروری تک توسیع کردی گئی۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں سے گذشتہ روز 24 افراد شہید، 134 زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ
پڑھیں:
اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
اسرائیل نے جمعے کو 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید لاشیں کب حوالے کی جائیں گی؟ حماس کا اہم بیان آگیا
بین الاقوامی ریڈکراس کی نگرانی میں لاشوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 225 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے کئی پر تشدد، جلن اور اعضا کے کٹنے کے آثار پائے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے، جبالیا کیمپ اور خان یونس میں شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حماس نے مردہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ
معاہدے کے تحت حماس نے 20 زندہ قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں اور انسانی امداد کی ترسیل محدود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بمباری غزہ فلسطین